بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست ۔۔۔ایک اور ریکارڈ بن گیا

Oct 25, 2021 | 18:20:PM
پاکستان کرکٹ جیت ، ایک اور اعزاز
کیپشن: گزشتہ روز کھیلے جانیوالے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی کپتان ویرات کوہلی ورلڈ کپ میچز کے 28 برسوں کے دوران پاکستان سے شکست کھانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کی دنیا کی دو بڑی حریف ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا، بھارت کے کپتان ویرات کوہلی تھے جبکہ جبکہ پاکستانی شاہینوں کی کپتانی بابر اعظم نے کی۔بابر اعظم نے گزشتہ روز پاکستان کو بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے تاریخی فتح دلا ئی۔تار یخی میچ کے دوران جہاں پاکستانی ٹیم نے کئی ریکارڈز بنائے وہیں بھارت کا پاکستان سے 28 برسوں سے لگاتار جیتنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا جو پاکستانی شاہینوں نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر دکھایا اور یہ بھی پاکستانی سورماﺅں کا ایک ریکارڈ تھا۔دوسری جانب میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بد ترین شکست کھانے کے بعد ویرات کوہلی پاکستان سے ٹی20 ورلڈ کپ میچز میں ہارنے والے پہلے کپتان بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون کااسکیٹنگ شوزپہن کر فوک ڈانس ۔۔۔ویڈیووائرل