پی ٹی آئی کے ارکان مستعفی، پنجاب میں کئی ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا

Nov 25, 2025 | 15:25:PM
پی ٹی آئی کے ارکان مستعفی، پنجاب میں کئی ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کی کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کی حکمت عملی عوام کے لیے مسئلہ بننے لگی، پنجاب اسمبلی میں متعدد ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا۔

  پی اے سی 1 کے اجلاس سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے ن اہل ہونے کے باعث تعطل کا شکار ہوئے، متعدد ماہ نئے اپوزیشن لیڈر کا تعین نہ ہو سکا۔ 

معین ریاض قریشی نئے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد پی اے سی 1 کا ایک بھی اجلاس کروائے بغیر چئیرمین شپ سے مستعفیٰ ہوئے، معین قریشی کا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ؟  اہم خبر آگئی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو استعفوں پر غور کرنے کا موقع دے رکھا ہے،  اپوزیشن نے تاحال اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنے پختہ فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق سیاسی حکمت عملی کے باعث متعدد ماہ سے احتساب کا عمل رکا ہوا ہے، پی اے سی 1 کی چیئرمین شپ صوبہ پنجاب میں اپوزیشن کے پاس ہی رہی۔