بنوں : فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 22بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

Nov 25, 2025 | 10:02:AM
بنوں : فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 22بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، 22بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تو فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا بھارتی پراکسی سے نکلا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں ریفرنڈم، سکھوں کا بھارتی جابرانہ نظام کیخلاف اعلان بغاوت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت اپنی بے رحم انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

صدر آصف علی زرداری نے بھارتی پراکسی کے 22 حملہ آوروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے بروقت اور مؤثر ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابلِ ستائش ہے۔

صدر زرداری نے دو ٹوک کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کا قلع قمع ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں آپریشن سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے دوران جرات دکھانے والے جوانوں کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ،خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے ناسور خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔

 محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم کی حمایت سے پاکستان سے فتنہ الہندوستان کے ناپاک وجود کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے،فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائے گا،قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔