جسٹس (ر) یار محمد گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

Nov 25, 2025 | 00:46:AM
جسٹس (ر) یار محمد گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جسٹس (ر) یار محمد کو گلگت بلتستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیا، گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کیا، جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نگران وزیراعلیٰ عہدہ سنبھالنے سے قبل حلف اٹھائیں گے۔

گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی آرٹیکل 48 اے ٹو کے تحت کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی تقرری کا فیصلہ قائد حزب اختلاف اور وفاقی وزیر امور کشمیر کی مشاورت سے کیا گیا۔

 
 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - گلگت بلتستان
ٹیگز: