کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار

May 25, 2026 | 22:41:PM
کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرشہور)کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق تیزگام ایکسپریس کی روانگی شام ساڑھے پانچ بجے مقرر تھی، تاہم ٹرین کی تاخیر کے باعث ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافر دوپہر دو بجے سے انتظار میں بیٹھے رہے، عید الاضحیٰ سے قبل اسٹیشن پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں خواتین، بزرگ اور بچے گھنٹوں پریشانی کے عالم میں خوار ہوتے رہے۔

مسافروں نے الزام عائد کیا کہ ٹکٹوں کی بلیک میں مہنگے داموں فروخت نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر پہلے ہی سفر کے لیے مشکلات بڑھ جاتی ہیں، جبکہ تاخیر نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرینوں کی بروقت روانگی کو یقینی بنایا جائے اور ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی ملاقات