چین کے سٹاک ٹائیکون کو بڑا مالی جھٹکا، ایک ہی دن میں 1.7 ارب ڈالر کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چین میں آن لائن بروکریج کمپنی کے بانی اور سی ای او کو حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے کراس بارڈر اسٹاک ٹریڈنگ پر سخت اقدامات اور کیپٹل آؤٹ فلو کنٹرول کرنے کی پالیسی کے بعد معروف کاروباری شخصیت لیف لی کی دولت میں ایک ہی دن میں 1.7 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت کم ہو کر 4.7 ارب ڈالر رہ گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں ان کی مجموعی مالیت 10 ارب ڈالر سے زائد تھی۔
یہ بھی پڑھیں:آئل ڈپو پر ہولناک کارروائی! ائیر پورٹس کو تیل کی سپلائی خطرے میں پڑ گئی
ماہرین کے مطابق حکومتی پالیسیوں میں سختی کے باعث چین کی بروکریج انڈسٹری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر منفی اثر پڑا ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین میں مالیاتی کنٹرول اور سرمایہ کی بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔