پاکستان وفد بھیجنے کا ابھی کوئی پروگرام نہیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان وفد بھیجنے کا ابھی کوئی پروگرام نہیں،کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ایران،امریکا کا معاہدہ جلد ہونے والا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا سےممکنہ ایم او یو میں آبنائے ہرمز کا انتظام شامل نہیں، ہم ایک فریم ورک تک پہنچ چکے لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ امریکا کے ساتھ اتفاق ہوجائےگا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اس وقت جوہری معاہدے پر بات نہیں کررہا،امریکا،ایران کے درمیان پاکستان ہی واحد ثالث ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کا نتیجہ ایران کیلئے 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا:محسن رضائی