مذاکرات کا نتیجہ ایران کیلئے 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا:محسن رضائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی سپریم لیڈر کےمشیر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ مذاکرات کا نتیجہ ایران کیلئے 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا۔
جنرل محسن رضائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی جنگ کیلئے ہماری انگلی ٹریگر پر ہے
جنرل محسن رضائی نے امریکا کو واضح پیغام میں کہا ایران مذاکرات کے ذریعے قوم کے حقوق کیلئے کوشش کر رہا ہے،امید ہے 47 برسوں کی جد و جہد منطقی نتیجے پر پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کی موجیں !منگل سے جمعرات تک چھٹیوں کا اعلان
دوسری جانب حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل سے مذاکرات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔
سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا کہ ایران امریکا معاہدہ جلد مکمل ہوگا، معاہدے کے نتیجے میں مکمل جنگ بندی ممکن ہو سکے گی، لبنانی حکومت اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات فوری ترک کرے۔
نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات ناقابل قبول ہیں، براہ راست مذاکرات سے صرف اسرائیل کو فائدہ ہوگا، لبنان کے تمام مسائل اندرونی طور پر حل کیے جا سکتے ہیں، بیرونی دباؤ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، امریکا کو رعایت دینا دراصل اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا تباہی کے مترادف ہوگا، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، حزب اللہ کا اسلحہ لبنان کے دفاع اور اسرائیلی خطرات کے خلاف مزاحمت کی بنیادی قوت ہے۔
لبنان کے مسلح گروپ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج اور ان کی پوزیشنز کو نشانہ بناتے ہوئے 28 مختلف کارروائیاں کیں۔