86 دن بعد عراق سے پاکستان کا فضائی سفر بحال

May 25, 2026 | 09:07:AM
86 دن بعد عراق سے پاکستان کا فضائی سفر بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کی براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ 

بغداد سے عراق ایئر کی پہلی پرواز آئی اے 409 مسافروں کو لے کر آج صبح 4:53 بجے کراچی پہنچی۔ 

کراچی سے عراق ایئر کی پرواز آئی اے 410 بغداد کے لیے صبح 7 بج کر 14 منٹ روانہ ہوئی۔ 

اس روٹ کی آخری پرواز 28 فروری کو بغداد سے براہ راست کراچی پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں:ایران کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ فوری ہونے کا امکان نہیں: وائٹ ہاؤس عہدیدار

 پرواز آئی اے 409 آخری بار 15 فروری کو کراچی آئی تھی۔

یہ پرواز 2 اور 3 مئی کو بھی شیڈول پر تھی مگر منسوخ کر دی گئی تھی۔ 

عراق ایئر بغداد سے بھی اسلام اباد کے لیے جلد پرواز آپریٹ کرے گی۔