مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو پانی کی فراہمی کیلئے"سقیاالحجاج"منصوبے کا افتتاح

May 25, 2025 | 13:42:PM
مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو پانی کی فراہمی کیلئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ۔

حج سیزن 1446ء ہجری کے لیے عازمین کو پانی کی فراہمی کیلئے منصوبے "سقیا الحجاج" کا افتتاح کر دیا گیاہے۔

ادارے "سقیا الما" کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ کااس حوالے سے کہناہے کہ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ڈیرھ کروڑ  ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور آنے اور جانیوالی 4 پروازیں منسوخ،متعدد تاخیر کا شکار

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں حرم میقات اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔