لاہور آنے اور جانیوالی 4 پروازیں منسوخ،متعدد تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)لاہور ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثرہونے سے لاہور آنے اور جانے والی 4پروازیں منسوخ اورمتعدد تاخیر کا شکارہوگئیں۔
جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 کو منسوخ کردیا گیا،منسوخ ہونے والی پروازوں میں جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پروازایس وی 739 اورکراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 406 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"ٹائٹن آبدوز"کےسانحے پر بنی دستاویزی فلم ریلیز کےلیے تیار
کراچی سے لاہور آنے والی ایئر ویو کی پرواز پی اے 402 بھی منسوخ ہوگئی جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 523 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکارہوگئی۔