"ٹائٹن آبدوز"کےسانحے پر بنی دستاویزی فلم ریلیز کےلیے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) "ٹائٹن آبدوز"کےسانحے پر بننے والی دستاویزی فلم ریلیز کےلیے تیارہے۔
جون 2023 میں بحرِاوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی "ٹائٹن" آبدوز کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم "ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر" ریلیز کےلیے تیار ہے۔
اس ہولناک سانحے میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جن میں معروف پاکستانی صنعتکار شہزادہ داؤد اور ان کے نوجوان بیٹے سلیمان داؤد بھی شامل تھے۔
دستاویزی فلم کا پریمیئر 6 جون کو ٹریبیکا فلم فیسٹیول میں ہوگاجبکہ نیٹ فلکس صارفین اسے 11 جون سے دیکھ سکیں گے،اس فلم کی ہدایتکاری مارک مونرو نے کی ہے اور اسے معروف "اسٹوری سنڈیکیٹ" ٹیم نے تخلیق کیا ہے، جو اس سے قبل "ٹیک کیئر آف مایا" اور"گون گرل" جیسے پراجیکٹس کرچکی ہے۔
فلم میں آبدوزکی تباہی کے اسباب اور اس کے پیچھے موجود محرکات کو انٹرویوز، آڈیو ویژول فوٹیجز اور چشم دید گواہیوں کی مدد سے اجاگر کیا گیا ہے،خصوصی طور پر اوشین گیٹ کے بانی اور سی ای او اسٹاکٹن رش کے خواب، خطرات سے کھیلنے کی روش اور شہرت کے پیچھے دیوانگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پر استحکام،گیس کی پیداوار میں کمی
یاد رہے، یہ واقعہ 18 جون 2023 کو اس وقت پیش آیا جب ٹائٹن آبدوز سمندر کی گہرائیوں میں جارہی تھی،چار دن بعد، 22 جون کو آبدوز کی تباہی کی تصدیق ہوئی، جس کے ساتھ ہی وہ بین الاقوامی ریسکیو مشن ختم ہوا جو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔