گنبد خضریٰ پر پڑنے والی موسلادھار بارش کے روح پرور مناظر دیکھیں

May 25, 2023 | 23:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مدینہ منورہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش، مسجد نبوی ﷺ سمیت مسجد قباء میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی۔

مدینہ منورہ اور اسکے گردونواح میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں۔ مسجد نبوی ﷺ کے علاوہ مسجد قباء کے علاقے میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے مقامی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی زائرین بھی بارش سے لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لئے ویزہ پالیسی تبدیل کر دی

گنبد خضری پر پڑنے والی بارش کی بوندوں سے روح پرور منظر دیکھائی دیئے جبکہ مضافاتی علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔