بھارت نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لئے ویزہ پالیسی تبدیل کر دی

May 25, 2023 | 21:58:PM
بھارت نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لئے ویزہ پالیسی تبدیل کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مودی سرکار نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانی شہریوں کے لئے ویزہ پالیسی تبدیل کر دی ہے۔

بھارتی حکومت کا بڑا سفارتی اقدام دوہری شہریت کے حامل پاکستانی شہریوں کے لئے ویزہ پالیسی تبدیل کر دی۔ دوہری شہریت کے حامل پاکستانی صرف پاکستانی پاسپورٹ پر بھارتی ویزہ درخواست جمع کروا سکیں گے، بھارتی حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں اوورسیز پاکستانی متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری گھی اور کوکنگ آئل سستا ہو گیا

برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں میں تشویش، برطانیہ میں پاکستانیوں کی تیسری نسل نے پاکستانی شہریت سے دستبردار ہونے کی درخواستیں جمع کروانا شروع کر دیں۔پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنیوالے بھارت میں نافذ قوانین پر عمل کریں گے۔