مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری گھی اور کوکنگ آئل سستا ہو گیا

May 25, 2023 | 20:48:PM
مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری گھی اور کوکنگ آئل سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

مہنگائی سے تنگ عوام کو آخر کار کچھ ریلیف مل ہی گیا، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر توانائی خرم دستگیر نے تیز ترین بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کر دیا

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے, کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے,  برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے,  کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لیکر 76 روپے فی لیٹر  کمی کی گئی ہے.