"یومِ تکریم شہدائے پاکستان" کے موقع پر جی ایچ کیو کے باہر ریلی

May 25, 2023 | 21:25:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یومِ تکریمِ شہداء پاکستان کے  موقع پر مال روڈ راولپنڈی  اور جی ایچ کیو کے باہر  ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بروز آج 25 مئی کو  ملک بھر میں یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا گیا جس سلسلے میں مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگارشہدا پر منعقد کی گئی ۔

تقریب کے  بعدراولپنڈی مال روڈ اور جی ایچ کیو کے باہر ریلی نکالی گئی ، ریلی کا مقصد شہداءِ ارضِ پاک سے عقیدت اور پر تشدد مظاہروں اور شرپسندانہ رویوں کی نفی کرنا تھا۔

ریلی کے شرکاء نے جی ایچ کیو کے  اُسی مرکزی دروازے کا دورہ کیا جہاں 9 مئی کو شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی اور اند ر داخل ہونے کی کوشش کی۔

ریلی کے شرکاء نے اپنی افواج سے والہانہ محبت کا اظہار انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کر کے کیا ۔   

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہماری عظیم فوج ہمارے سر کا تاج ہے جن کی وجہ سے ہم امن و سکون کی نیند سوتے ہیں، شہداء ہمارا اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں۔