ہرنائی؛ بارودی سرنگ اور ریموٹ کنٹرول دھماکے، 3 افراد جاں بحق

May 25, 2023 | 20:52:PM
ہرنائی؛ بارودی سرنگ اور ریموٹ کنٹرول دھماکے، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: دھماکا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بارودی سرنگ اور ریموٹ کنٹرول دھماکوں میں 3 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہرنائی میں زردالو کے علاقے میں بارودی سرنگ اور ریموٹ کنٹرول کے 2 دھماکے ہوئے ہیں،دھماکوں میں 3 افراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے ۔
بارودی سرنگ دھماکاگاڑی گزرنے کے دوران ہوا ہے ،بارودی سرنگ دھماکے کے بعد لوگ اکٹھے ہونے پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا ،دھماکے میں جاںبحق اور زخمی ہونے والے افراد کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیاگیا،سیکورٹی فورسز اورلیویزانتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں گر گئیں