وزیرِ اعظم سے رکن قومی اسمبلی کی ملاقات, ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

May 25, 2023 | 18:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، سردار غوث نے 9 مئی کے واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سردار غوث بخش مہر نے وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے وزیرِ اعظم کی خصوصی دلچسپی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی 79 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

علاوہ ازیں 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی مزمت کرتے ہوئے انہوں نے وزیرِ اعظم کی ذمہ داران کو قرار واقعی سزا کے احکامات کی بھی تعریف کی، اس ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی.