پی ٹی آئی کو ایک اور بڑ ادھچکا ،مزید 2 رہنماؤں نے راہیں جدا کر لیں

May 25, 2023 | 14:43:PM
پی ٹی آئی کو ایک اور بڑ ادھچکا ،مزید 2 رہنماؤں نے راہیں جدا کر لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کو ایک اور بڑ ادھچکا لگ گیا،حافظ آباد سےسابق پی ٹی آئی ایم پی اے احسن بھٹی اور ٹکٹ ہولڈر عون انتصار نے عمران خان سے راہیں جدا کر لیں۔

ذرائع کے مطابق  دونوں رہنما پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے،احسن بھٹی پنڈی بھٹیاں سے ایم پی اے تھے  جبکہ عون بھٹی پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر تھے ۔

پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عون انتصار بھٹی کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کو بڑا عہدہ مل گیا

دوسری جانب بہاولپور کے حلقہ پی پی247 سے چودھری احسان الحق  نے  پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان کر دیا جبکہ حلقہ پی پی 248 سے ڈاکٹر محمد افضل  نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔

دونوں رہنما مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر منتخب اور پرویزالٰہی کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، دونوں کو 14 مئی کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے ٹکٹ دیئے گئے تھے۔

دونوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ہے تو پاکستان ہے ،سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے،ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔