ٹھنڈی ہوائیں۔ بارش بھی ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے پھر نوید سنا دی

May 25, 2022 | 10:26:AM
ٹھندی ہوائیں۔ بارش بھی ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے پھر نوید سنا دی
کیپشن: آسمان پربادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی  جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں موسم گرم رہے گا، سندھ میں سکھر، موہنجو داڑو، دادو اور مٹھی میں درجہ حرارت سینتالیس تک جانے کی توقع ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی