ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں دھماکہ سے آگ لگ گئی، ڈیزل کی پیداوار متاثر، قیمت بڑھ گئی

Mar 25, 2026 | 22:42:PM
 ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں دھماکہ سے آگ لگ گئی، ڈیزل کی پیداوار متاثر، قیمت بڑھ گئی
کیپشن: ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر میں ویلرو پورٹ آرتھر ریفائنری کے قریب سے لی گئی اس فوٹو مین ریفائنری کے ایک حصے میں آگ لگنے کے بعد دھواں اٹھتا نظر آ رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ میں تیل اور گیس کی پیداوار کے گھر ٹیکساس میں انہونیاں ہو رہی ہیں۔  ٹیکساس کی ایک اور بڑی ریفائنری میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ اس واقعہ سے امریکہ کی سٹاک مارکیٹ اور آئل اینڈ گیس مارکیٹ پر برا اثر پرا۔

سی این این نے بتایا کہ  ٹیکساس میں ایک بڑی ریفائنری میں دھماکہ اور آگ منگل کے روز  تجارت میں گیس اور ڈیزل کے مستقبل کے سودوں میں قیمت بڑھا دی۔  ایران میں جنگ کی وجہ سے دونوں پر پہلے ہی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

پورٹ آرتھر، ٹیکساس میں ویلرو کی آئل ریفائنری  میں دھماکہ پیر کو ہوا اور منگل کو  بھی  اس ریفائنری میں لگی آگ بدستور جل رہی تھی۔  

مشاورتی فرم  لیپو آئل ایسوسی ایٹس کے صدر اینڈی لیپو  نے کہا کہ منگل کی صبح کی ٹریڈنگ میں ہول سیل پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 10 سینٹ فی گیلن کا اضافہ ہوا اور ڈیزل کی قیمت میں 16 سینٹ فی گیلن کا اضافہ ہوا، دونوں کی بنیادی وجہ ریفائنری میں ہونے والے واقعے کی وجہ ہے نہ کہ ایران میں جنگ۔

تیل کے فیوچر کے سودے منگل کے اوائل میں صدر ٹرمپ کے ایران جنگ بندی کی طرف قدم بڑھانے کے اقدامات کے زیر اثر نیچے آئے ہوئے تھے۔ 

آئل مارکیٹ کے ایکسپرٹ اینڈی لیپو نے کہا کہ دھماکہ اور آگ پلانٹ کے ایک حصے میں ہہ رہے جو ڈیزل ایندھن بناتا ہے، اور اب اس حصے کے طویل مدت کے لیے آف لائن رہنے کا امکان ہے، جس سے ڈیزل کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیکن پلانٹ کا وہ حصہ جو پٹرول بناتا ہے اگلے کئی ہفتوں میں دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ

لیپو نے کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ یہ دھماکہ ایک صنعتی حادثے سے زیادہ کچھ تھا، بجائے اس کے کہ دہشت گردی کی جان بوجھ کر کی گئی کارروائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آگ لگنے کے واقعے اور دھماکے ریفائننگ  انڈسٹری میں ہوتے ہیں۔ "اصل وجہ جاننا ابھی بہت جلدی ہے۔"

امریکہ میں  پٹرول کی خوردہ قیمتیں پچھلے مہینے میں $1.03، یا 35% بڑھی ہیں اور اب اوسطاً $3.98 فی گیلن ہیں۔ اگست 2022 کے بعد سے یہ سب سے زیادہ قیمت ہے۔ لیکن ایک گیلن ڈیزل کی اوسط قیمت اس سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے، جو کہ 1.62 ڈالر  فی گیلن، یا 43% بڑھ کر 5.35 ڈالر  فی گیلن ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران نے اسرائیل کے سب سے بڑے الیکٹرک پاور  پلانٹ پر میزائل فائر کر دیا