اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم؛زرعی اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے نئی پالیسی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کیلئےپنجاب حکومت کی جانب سے مزید قواعد وضوابط فائنل کرلیے گئے۔
اس سکیم کے تحت ایک ہزار روپے سالانہ کرائے پر حکومتِ زرعی زمین دے گی،بورڈ آف ریونیو نے زرعی اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے نئی پالیسی تیار کرلی۔
دستاویزات کے مطابق پانچ ایکڑ تک زرعی زمین 10 سالہ لیز پر دی جائے گی جوصرف کاشتکاری کے لیے استعمال ہوگی جبکہ ، رہائشی یا کمرشل استعمال پر پابندی ہوگی۔
دستاویزات کے مطابق الاٹی کو خود کاشتکاری کرنا ہوگی،اسے ملکیتی حقوق نہیں ملیں گے،چھ ماہ کرایہ ادا نہ کرنے پر لیز منسوخ کردی جائے گی۔
درخواستیں آن لائن PLRA اور متعلقہ دفاتر سے وصول کی جائیں گی،الاٹمنٹ کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ کے ذریعے ہوگی،کامیاب درخواست گزاروں کو ترقیاتی گرانٹ بھی ملے گی،ایک خاندان سے صرف ایک فرد اہل قرارپائے گا،سرکاری ملازمین اور پہلے سے مستفید افراد نااہل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اتنا بڑا اضافہ عوام برداشت کرلیں گے! جانئے اس بار پٹرول کی قیمت کتنی بڑھانے کی تیاری ہے؟
دستاویزات کے مطابق لیز مکمل ہونے پر زمین حکومت کو واپس کرنا ہوگی اورخلاف ورزی پر بغیر معاوضہ زمین واگزار کرانے کا اختیار ہوگا۔