اسلام آباد سے ریاض جانیوالے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی)اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والی نجی ایئرلائن ایئر سیال کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرناپڑگئی۔
ذرائع کے مطابق طیارہ جیسے ہی پاکستان کی فضائی حدود سے بحیرہ عرب پر سے گزرا تو طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی،پرواز پی ایف 768 کے کپتان نے مہارت سے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرایا، طیارے میں 160 مسافر سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کے کپتان نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ایئر ٹریفک کنٹرول کو دی جس کے بعدطیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرالیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں،مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی امید پیداہوگئی
ذرائع کے مطابق ایئر سیال انتظامیہ مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانگی کے انتظامات کر رہی ہے،مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لائونج منتقل کردیا گیا ہے۔