مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی؛امریکا نےایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں اورمشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی امید پیداہوگئی۔
امریکا نے جنگ کے خاتمےکیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا،امریکی میڈیاکے مطابق ایران سے کسی بھی مواد کی افزودگی نہ کرنے اورجوہری پلانٹس ختم کرنےکامطالبہ اس میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ نطنز،اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔
ایران سے خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرنے اور آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ؛ یہ جال ہمارے لیے بچھایا گیا تھا ہم اس میں نہیں پھنسیں گے، ترک صدر
دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا 1ماہ کیلئے جنگ بندی چاہتا ہے تاکہ ایران کے ساتھ 15 نکاتی معاہدے پر بات چیت آگے بڑھ سکے۔