پاک بحریہ کا کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن، آتشزدگی کا شکار 8ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا

Mar 25, 2024 | 19:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک بحریہ نے انسان دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی  میں سوار ماہی گیروں کو  ریسکیو کر لیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کا شکار کشتی کی طرف سے ہنگامی کال کو بروقت مانیٹر کیااور جہاز  پی این ایس یرموک نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو بچالیا، پاک بحریہ نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر تمام ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کا کہنا ہے کہ بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کا عملی نمونہ ہے، پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔