عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری، 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم

Mar 25, 2024 | 13:05:PM
عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری، 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے پروڈکشن آرڈر جاری،بانی پی ٹی آئی کو 4 اپریل کو عدالت پیش کیا جائے ،عدالت نے اڈیالا جیل سپرینٹنڈنٹ کو حکم دیدیا۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو انہیں 4 اپریل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

ضرورپڑھیں: صحافیوں اور میڈیا کیساتھ کیا ہوا، اس پر کتابیں لکھی جاسکتی ہیں: چیف جسٹس

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست منظور کی تھی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔