محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Jun 25, 2025 | 21:10:PM
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
کیپشن: مولاناعبدالخبیر آزاد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محرم الحرام 1447 ھ کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس بعد نماز عصر ڈی سی آفس میں منعقد ہو گا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے صوبائی دارالخلافوں میں منعقد ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس کوہسار بلاک میں منعقد ہو گا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل سواروں کیلئے اہم خبر

دوسری جانب سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب (چاند ڈوبنے) کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی، یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔

سپارکو ترجمان کے مطابق فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں، یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کومتوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان