یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ،ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی اور 9 اور 10 محرم کو سندھ بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عزاداری کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران پرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کی بلاول بھٹو سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت