محمد علی ،جارج فورمین کی فائٹ شیئر ،ٹرمپ کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

Jul 25, 2026 | 10:27:AM
محمد علی ،جارج فورمین کی فائٹ شیئر ،ٹرمپ کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محمد علی کلے کی جورج فورمین کے خلاف مشہور فائٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے محمد علی کلے کی جورج فورمین کے خلاف مشہور فائٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں ایک بحث شروع چھڑ گئی کہ اس شیئرنگ کا تناظر ایران ہے یا امریکا کی مقامی سیاست؟ 

 اس فائٹ کو Rumble in the Jungleکہا جاتا ہے، فائٹ کے دوران شروع میں جورج فورمین حاوی نظر آئے اور محمد علی آٹھویں راؤنڈ تک ان کے مکّے مسکرا مسکرا کر سہتے رہے اور باکسنگ رنگ میں جھومتے اور لہراتے رہے۔

جورج فورمین انہیں مار مار کر تھک گئے تو محمد علی نے آخر میں ان پر ہلّہ بول کر انہیں ناک آؤٹ کردیا۔

مزید پڑھیں:ایچ ون بی امریکی ویزے پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا منصوبہ پھر ناکام