مون سون کا طاقتور اسپیل،کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال،رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں

پی ڈی ایم اے کامزید3 روز تک مون سون کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری ،پہاڑی مقامات پر کلاؤڈ برسٹ،ندی نالوں میں طغیانی بڑھنےکا خدشہ

Jul 25, 2026 | 09:00:AM
 مون سون کا طاقتور اسپیل،کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال،رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں مون سون کا طاقتور اسپیل، مختلف شہروں میں دھواں دھار بارش کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال،رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کا طاقتور اسپیل ہے ، مختلف شہروں میں دھواں دھار بارش کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال،رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں۔

مری میں  موسلا دھار بارش  سے جھیکا گلی کے قریب لینڈسلائیڈنگ  سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری جھیکا گلی کے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی۔

قصور میں مسلسل بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ قصور کے نواحی علاقے ڈھنگ شاہ میں پیش آیا، جہاں رات بھر بارش کی وجہ مکان کی چھت گر گئی، جاں بحق ہونے والوں میں ایک 7 سالہ بچہ اور 60 سالہ بزرگ شخص شامل ہیں۔

 لاہور میں   سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش ، سگیاں میں ریکارڈ کی گئی ہے  اپر مال پر 52.2 ملی میٹر ، لکشمی چوک میں 44.6ملی میٹر بارش ہوئی, جیل روڈ 23.3، ہیڈ آفس گلبرگ 17، مغلپورہ 24.6،ایئرپورٹ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں  تیل کی  قیمتوں میں بڑی کمی

سرگودھا فیصل آباد،پنڈی بھٹیاں اورگردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی ، سمندری روڈ ،جھنگ روڈ ،جڑانوالہ روڈ ،ستیانہ روڈ   میں  نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

 کھاریاں،مریدکے ،سرائے مغل شہر   میں بارش  سےمتعدد فیڈرز ٹرپ کر گۓ،گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں بارش ہوئی ۔ 

کراچی میں بھی بادل برستے رہے، گلشن اقبال، صدر، محمود آباد، ناظم آباد میں تیز بارش ہوئی، لیاری، گلشن حدید، گڈاپ، گرو مندر، جمشید روڈ، بلدیہ، نیول کالونی، مواچھ گوٹھ میں بھی رم جھم ہوئی۔

بارش کی بوندیں پڑتے ہی کے الیکٹرک کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد جاں بحق، 54 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے 23 جولائی تک مجموعی طور پر 81 افراد جان کی بازی ہار گئے، 241 افراد زخمی ہوئے۔

  دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے آج سے مزید 3 روز تک مون سون کے نئے سلسلہ کا الرٹ جاری کر دیا ۔

مون سون بارشوں سے پہاڑی مقامات پر کلاؤڈ برسٹ، گلیشیرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ  ہے ۔

 مانسہرہ ضلعی انتظامیہ نے موسمی صورتحال کے پیش نظر وادی کاغان میں آج سے 29 جولائی تک ہونے والے چار فیسٹولز منسوخ کردیئے ۔