حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کےمعاملے میں کسی طورغافل نہیں: وزیراعظم

Jul 25, 2025 | 14:17:PM
حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کےمعاملے میں کسی طورغافل نہیں: وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےحکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں،انہوں نے پیشرفت کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیر اعظم شہبازشریف سےڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔
وزیراعظم نےاس موقع پرحکومت کی جانب سےہرممکنہ قانونی وسفارتی مدد فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی،حکومت کی جانب سے پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی اور قانونی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے

یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
وزیراعظم نے مزید پیشرفت کیلئے اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی جوڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے اس حوالے سے رابطے میں رہے گی اور درکار ممکنہ معاونت کیلئے کام کرے گی۔