وزیر اعلیٰ کے پی اور ان کا بھائی طالبان کو بھتہ دیتےہیں ،اویس توحید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیئر تجزیہ کا ر اویس توحید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی طالبان کو بھتہ دیتےہیں ۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام’ گونج‘مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن بہت سنگین مسئلہ ہے،پشاور کے گردو نواح میں سیکیورٹی کی صورت حال کا فی تشویشناک ہے۔
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 9 مئی ایک تلخ حقیقت ہے تحریک انصاف اس سے کیسے بری ہو سکتی ہے؟
علی امین گنڈاپور کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے،حفیظ اللہ نیازی
سینیئر تجزیہ کا ر حفیظ اللہ نیازی نے علی امین گنڈاپور کے خیبر پختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا کہ علی امین گنڈا پور کو15سال سے جانتا ہوں مگر کبھی بھی انہیں سیریس نہیں لیا۔
حفیظ اللہ نیازی نے سرگودھااور لاہور کی اے ٹی سی کے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان پر 9جلاو گھیراو کے مقدمات میں حالیہ فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں سے تکلیف ہوئی اور عدلیہ بے تو قیر ہوئی،جب پی ٹی آئی کےان لوگوں چھوڑ دیا گیا جنہوں نے پریس کانفرنس کر کے اپنے آپ کو پارٹی سے الگ کر لیا تھا تو اس دن سے سزا دینے کا اخلاقی جواز ختم ہو گیا۔
پروگرام میں شریک تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ عدالت کے حالیہ فیصلے بہت ہی متنازعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ سزا ان کو ملنی چاہیےجنہوں نے 9 مئی کرایا اور سہولت کاری کی ۔
یہ بھی پڑٖھیں: بانی تحریک انصاف پارٹی سے ناراض،احتجاجی تحریک کا مستقبل کیا؟سلیم بخاری کا اہم تجزیہ