بانی تحریک انصاف پارٹی سے ناراض،احتجاجی تحریک کا مستقبل کیا؟سلیم بخاری کا اہم تجزیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرخ احمد)سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی قائدین کو مزید سزاوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ہی کہا تھا کہ 4ماہ کے اندر 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ ہو جانا چاہیے۔
سلیم بخاری نے شو میں اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی خود ہی یہ پٹیشن لیکر گئی تھی ،9مئی کے کیسز کا فیصلہ ہونا چاہیے بڑی تاخیر ہور ہی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تاخیر کی بڑی وجہ خود پی ٹی آئی تھی جو کبھی خود پیش نہیں ہوتی تھی اور کبھی ان کے وکیل حاضر نہیں ہوتے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ اب فیصلے آنے شروع ہو ئے ہیں تو صورتحال ذیادہ گھمبیر ہو گئی ہے لیکن سزاوں کا سیلاب انے کی وجہ کیا تھی جب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہین ملتی جس میں پی ٹی آئی کے ورکرز پٹرول بم لیکر فضائی حدود میں داخل ہو گئے تھے اور شہدا ء کی یادگار وں اور جہازوں پر چڑھ دوڑے تھے،تو یہ کاروائیاں مین وجہ تھیں جس نے ریاست پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا اس کی سزا تو اتنی سخت ہونی ہی چاہیے تھی کہ آئندہ کو ئی بھی ایسا کرنے کا سوچے بھی نہیں،انہوں نے کہا کہ سیاست کی جنگ سیاسی میدان میں سیاست دانوں سے ہونی چاہیے۔
سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ پارٹی میں بھی کچھ لوگوں کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا جارہا کہ شکر ہے کہ ان کو سزائی ہوئی ورنہ ان کے سر پر تلوار لٹک رہی تھی کہ کہیں یہ واپس آگئے تو ان کی چودہراٹ کا کیا بنے گا کیوں کہ جن لیڈران کو سزا سنائی گئی وہ پارٹی کے بڑے لیڈران تھے جیسا کہ یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ،میاں محمود الرشید، وغیرہ لیکن بخاری نے ان سزاوں کو بد قسمتی قرار دیا۔
شاہ محمودقریشی کی رہائی پر سلمان اکرم راجہ کے ریمارکس پرانہوں نے کہا کہ شاہ محمود کو پارٹی سربراہی دیے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا،پارٹی کے لیڈر عمران خان ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں، یہ غلط بات اور مفروضہ ہے کہ شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے جارہے ہیں تاہم شاہ محمود کا عہدہ قائم ہے۔
سلیم بخاری نےکہا کہ سلمان اکرم راجہ کہنا چاہ رہے ہیں کے ان پر ابھی مزید کیسز بھی ہیں اگر شاہ محمود قریشی آتے ہیں تو کسی صورت پارٹی کو لیڈ نہیں کریں گے،وہ یہ چاہ رہے ہیں کہ یہ بھائی ابھی جیل سے باہر نہ آئیں۔
اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کے بعد فلسطینیوں کے لیےایک بڑی جیل کا منصوبہ کیا ہے ؟
اسرائیلی وزیر خزانہ کے اس بیان پر کہ نیتن یاہو غزہ پر قبضہ کریں اور 'انسانی شہر' کے منصوبے کو نافذ کریں، حماس کے ساتھ کسی بھی جزوی معاہدے کے دروازے کو مستقل طور پر بند کرنے کا وقت آ گیا ہے،سلیم بخاری نے اس حوالے سے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے لو گ ذہنی مریض ہیں اگر یہ قبضہ اتنا اسان ہوتا تو اسرائیل کب کا یہ کر چکا ہوتا۔
مودی کو ٹرمپ کے ہاتھوں ایک اور سبکی
ٹرمپ بھارت سے ناراض کیوں ہیں، اس پرتجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹرمپ نے کئی دفعہ کہا کہ جنگ میں نے بند کرائی کیوں کے اس بات کے خدشات بڑھ رہے تھے کہ کہیں ایٹمی جنگ نہ شروع ہوجائے لیکن مودی جو اس وقت امریکہ صدر کے منتیں ترلے کر رہا تھا وہ اب اس بات کو نہ صرف ماننے سے انکار کر رہا ہے بلکہ وہ تو یہ بھی انکاری ہے کہ اسکے کوئی جہاز نہیں گرے جسکی وجہ سے اب ٹرمپ کو خود کہنا پڑا کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جہاز گرائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی اے آئی سمٹ کے دوران بڑی ٹیک کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ کو سخت پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک، خاص طور پر بھارت سے ملازمین رکھنے کا سلسلہ بند کریں اور صرف امریکی شہریوں کو روزگار دیں،ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (AI) کے نام پر بھی اعتراض کیا اور اسے "جینیئس ٹیکنالوجی" کہنے کا مشورہ دیا تاکہ اس سے امریکہ کی ٹیکنالوجی کا تاثر ملے۔
یہ بھی پڑھیں : ہلک ہوگن کے انتقال پر امریکی صدر ٹرمپ کا بھی دکھ اور افسوس کا اظہار