ہلک ہوگن کے انتقال پر امریکی صدر ٹرمپ کا بھی دکھ اور افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے جس کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھودیا، ہلک ہوگن صحیح معنوں میں ’میگا‘ کے حامی تھے،ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہلکہ ہوگن نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں بھی شاندار تقریر کی تھی ،انہوں نے دنیا بھر کے مداحوں کو محظوظ کیا اور اُن کا ثقافتی اثر بے حد وسیع تھا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ ہلک ہوگن کی اہلیہ سکائی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ ہلک ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ کینیڈین خاتون نے پینی فارتھنگ کے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے