کینیڈین خاتون نے پینی فارتھنگ کے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے 

Jul 24, 2025 | 23:54:PM
کینیڈین خاتون نے پینی فارتھنگ کے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے آسٹریلین ٹریک پر دو ریکارڈز اس وقت توڑے جب انھوں نے ایک پینی فارتھنگ کی پیڈلنگ کی۔

پینی فارتھنگ برطانیہ میں بننے والی ابتدائی دور کی سائیکل ہے جس میں فرنٹ پر ایک بہت بڑی وہیل اور پیچھے کی جانب چھوٹی وہیل ہوا کرتی تھی،لیزانے ولموٹ نامی یہ خاتون آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے شہر بورنی میں اپنی وکٹورین  سٹائل کی سائیکل پر سوار ہوئیں اور تیز ترین  سپیڈ کا پینی فارتھنگ (برائے خواتین) اور پینی فارتھنگ تیز ترین ایک کلومیٹر (برائے خواتین) کا گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑا۔ 

لیزا نے ولموٹ نے ایک کلومیٹر کا فاصلہ  52.75 سیکنڈ میں طے کیا اور انکی ٹاپ اسپیڈ 25.92 میل فی گھنٹہ تھی،ولموٹ اس سے قبل ایک گھنٹے میں پینی فارتھنگ پر سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا (خواتین) ریکارڈ رکھتی تھیں، لیکن بعد میں یہ اعزاز برطانوی خاتون میلیسا ایسڈیل ان سے چھین لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ انکلائن بینچ پریس چیمپیئن شپ،پاکستانی کھلاڑیوں نے 4 میڈلز جیت لئے