ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ انکلائن بینچ پریس چیمپیئن شپ،پاکستانی کھلاڑیوں نے 4 میڈلز جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)12ویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ انکلائن بینچ پریس چیمپیئن شپ 2025 پتھایا تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی، جس میں 7 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان کے 3 رکنی سٹرینتھ لفٹر کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کیٹگریز میں4 میڈلز جیتے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ انکلائن بینچ پریس چیمپیئن شپ 2025 میں سری لنکا، پاکستان،انڈیا،کرغزستان،قزاقستان،نیپال تھائی لینڈ ٹیموں کے سٹرینتھ لفٹر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں پاکستان کے 3 رکنی سٹرینتھ لفٹر کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں ماسٹر 1 کیٹیگری میں ٹیم کے کپتان راؤ ظفر اقبال ایڈوکیٹ آف میلسی نے سلور میڈل، ماسٹر 2 کیٹیگری میں چوہدری محمد اشرف نے سلور میڈل اور سینئر کیٹیگری میں عروج کرن نے 2 براونز میڈل جیتے ۔ مقابلے پر مینجر میٹنگ میں آیندہ چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کرغزستان 2026 میں سٹرینتھ لفٹنگ گیم بھی شامل ہونے کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان سٹرینتھ لفٹر کھلاڑیوں نے میڈل حاصل کر کے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی اور پاکستان کا نام روشن کیا جس پر پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین حاجی منظور شاہین اور پریذیڈنٹ سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر عقیل جاوید بٹ کی طرف سے پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کو بہت مبارک باد پیش کرتے ہوئے ٹیم کا پاکستان واپسی پر لاہور ائرپورٹ 21 جولائی کو شاندار استقبال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کے قاتل کی جھوٹی درخواست، طبی معائنہ میں ملزم’’ چنگا بھلا ‘‘قرار