قرض دینے والی ایپلیکشنز کیخلاف سائبر کرائم سرکل کی بڑی کاروائی،3 ملزمان گرفتار

Jul 25, 2023 | 18:05:PM
قرض دینے والی ایپلیکشنز کیخلاف سائبر کرائم سرکل کی بڑی کاروائی،3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے قرض دینے والی موبائل ایپلی کیشنز کے خلاف کارروائیوں کے دوران شہریوں کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والے3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  سائبر کرائم سرکل  نے لاہور میں  کارروائی  کرتے ہوئے بلیک میلنگ میں ملوث  3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ،گرفتار ملزمان میں محمد سلیمان ، عبدالرحمان اور محمد اویس شامل ہیں۔
ملزمان شہریوں کو مختلف فون نمبرز سے دھمکی آمیز کالز کر کے ہراساں کرتے تھے،ملزمان کیش گین، واوو لون، کیو لون، کوئیک منی ایپس کے ذریعے کام کر رہے تھے،ملزمان ان منی، ایزی منی، زوماٹو لون ایپس سے شہریوں کو قرض فراہم کر رہے تھے،مبینہ کمپنی ایس سلوشن بطور ریکوری یونٹ کام کر رہی تھی۔
مبینہ کمپنی ایجنٹوں کو قرض دہندگان کی تفصیلات دیتی تھی،یہ ایجنٹس قرض کی وصولی کیلئے بلیک میلنگ کے مختلف حربے استعمال کرتے تھے،بعد ازاں شہریوں کو ایڈٹ شدہ قابل اعتراض تصاویر ،وائس کال سے ہراساں کرتے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید مہنگا ہو گیا،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بڑی خبر آ گئی
تصاویر قرض دہندگان کے کانٹیکٹ لسٹ میں موجود خاندان ،دوستوں کو بھی شیئر کی جاتی تھیں,ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.