ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jul 25, 2022 | 11:41:AM
ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: حمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حمزہ شہباز نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر  فل کورٹ بنانے کی درخواست جمع کروادی، حمزہ شہباز نے جواب میں استدعا کی ہے کہ پرویز الہیٰ کی درخواست خارج کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے  ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی کی درخواستیں بھی کیس ساتھ سماعت کیلئے مقرر  کی جائیں،الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی رولنگ کیس کیساتھ سننے کی استدعا کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ نے اپیلیں منظور کیں تو 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت  نے بڑافیصلہ کر لیا

درخواست کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی 22 جولائی کو دی گئی رولنگ درست ہے۔الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کیخلاف عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کو تسلیم کیا،درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کی اپیلیں منظور ہوگئیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی ہدایات کے خط کو درست قرار دیا۔

چودھری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط بھی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنا جواب  بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔