تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی،نیا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسی ترین)بلوچستان کے سرد علاقوں میں شدید سردی اور بارش کے باعث8ویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان نے امتحانات ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر طلباء کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈل کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت کے امتحانات اب 6 فروری سے شروع ہوں گے۔
محکمہ تعلیم نے امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلباء اور والدین کو امتحان کے نئے شیڈول کے بارے میں بروقت آگاہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار