تربت : الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم حملہ، فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Jan 25, 2024 | 15:43:PM
تربت : الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم حملہ، فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تربت میں الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تربت میں الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزموں نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ملزموں کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ؟فی لٹر کتنا مہنگا ہو گا؟اہم خبر سامنے آ گئی