انتخابات سے قبل پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

Jan 25, 2024 | 11:51:AM
انتخابات سے قبل پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر،8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اس بار نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا قوی امکان ہے،نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز کے بعد کیا جائے گا،اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے تو یہ یکم نومبر 2023 کے بعد پہلا اضافہ ہو گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مستحکم ہونے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کم اضافہ متوقع ہے بصورت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہو سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بڑی کمی،انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

 ماہرین کا کہنا تھا کہ اس بار صورتحال مختلف ہو گی کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت 83 ڈالر سے بڑھ کر 89 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 93 ڈالر سے بڑھ کر 97 ڈالر فی بیرل ہو گئی، کروڑ آئل بھی 76 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔