آریز کی کونسی بری عادت سے تنگ ہوں۔۔ حبا بخاری نے اہم راز فاش کردیا

Jan 25, 2022 | 16:21:PM
 آریز کی بری عادت حبا بخاری نے راز فاش کردیا
کیپشن: آریز حبا بخاری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے ایک دوسرے کے بڑے راز فاش کردیئے ہیں۔

حال ہی میں اس جوڑی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے ایک کھیل کے دوران ایک دوسرے کے متعلق کیے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداروں کا اعلان

 اداکارہ حبا بخاری  نے بتایا ہے کہ آریز احمد کے متعلق کیے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ  صرف شکل سے معصوم لگتے ہیں لیکن اصل میں ایسا بلکل بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آریز کی سب سے بری عادت اس کا غصہ ہے جس سے سب پریشان ہے اور یہ سوتا بہت زیادہ ہے۔

 اداکارہ نے بتایا ہے کہ جب بھی آریز احمد کا موڈ خراب ہوتا ہے تو وہ بلکل چپ ہوجاتا ہےاور اس کے بعد وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنا موڈ خود ٹھیک کرتا ہے پھر چاہے اس میں کتنا ہی وقت کیوں نا لگ جائے۔

 حبابخاری نے بتایا ہے کہ آریز کو  گھر میں ’پھمڑا‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کا تعلیمی اداروں پر حملہ۔۔ کتنے طلباکورونا کا شکار؟

آریز نے بتایا ہے کہ حبا کے لئے شادی کا رشتہ سب کچھ ہے اسکے علاوہ وہ اگر کسی بات پر ناراض ہوجائیں تو صرف 10 منٹ میں مان جاتی ہیں۔ حبا کو زیادہ غصہ نہیں آتا ہے کیونکہ وہ بہت خاموش طعبیعت کی انسان ہیں ۔