پی ڈی ایم  واپس ایوانوں کا رخ کررہی ہے، شبلی فراز

Jan 25, 2021 | 16:11:PM
پی ڈی ایم  واپس ایوانوں کا رخ کررہی ہے، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نکلے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کو گمراہ کرنے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ کر رہی ہے۔ ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں، بلاول زرداری کا عدم اعتماد پر زور جبکہ احسن اقبال کے اس پر شکوک و شبہات اورمریم نواز کا لانگ مارچ پر اصرار ہے، یہ سب پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا واضح ثبوت ہے۔