یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگے، ڈالر سستا ہو گیا

Feb 25, 2026 | 18:55:PM
یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگے، ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی  کمی ہوئی ۔انٹربینک میں ڈالر 279.52روپے سے کم ہوکر 279.51 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے کم ہوکر 280.56 روپے ، یورو 41 پیسے مہنگا ہوکر 332.76 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 48 پیسے مہنگا ہوکر 381.38 روپے ،سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 77.38 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.17 روپے پر برقراررہا۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکج: 12500 کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟