پنجاب بھر میں آوٹ ڈور ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پنجاب بھر میں ڈرون کے آئوٹ ڈور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا فیصلہ عوامی تحفظ ،سیکیورٹی خدشات اور پبلک آرڈر کو بحال کرنے کیلئے کیا گیا ۔
ان ڈور سرگرمیوں ،شادی ہالز میں ڈرون کااستعمال پابندی سے مستثنیٰ ہے،اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں پر نہیں ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ کیلئے پابندی عائد کی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے،اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی،قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں ۔
پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے