اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالخلافہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،مردان، نوشہرہ ، چارسدہ ، باجوڑ میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے۔
علاوہ ازیں دیر، سوات، بونیر،کرم، شانگلہ،چترال، صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ اٹک شہر اور گردنواح، سرگودھا تحصیل ساہیوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5اشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں بسنت کے دوران 17 اموات ہوئیں: رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع