خضدارمیں دھماکا،2 اہلکار جاں بحق،2 زخمی 

Feb 25, 2023 | 21:51:PM
خضدارمیں دھماکا،2 اہلکار جاں بحق،2 زخمی 
کیپشن: جاں بحق اہلکار محمد دین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خضدار دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے اہلکاروں کی تعداد2 ہو گئی،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھالاوان کمپلیکس کے ایریا میں ایس ایس پی خضدار کے سکواڈ پر بم دھماکہ ہوا ہے،جس میں ایس ایس پی کا ڈرائیور محمددین موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ زخمی عبدالسلام ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، عبدالطیف اور صدام شدید زخمی ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے خضدار میں ایس پی کے سکواڈ پر دھماکہ کی مذمت کی ہے،وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروںکے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا ہے،وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو واقعہ کے زخمی کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے،وزیر داخلہ نے زخمی ہونے والے فرد کی مکمل اور جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کے نوجوان گینگ بنا کر بدمعاشی کرنے لگے