کراچی کنگز اچھی ٹیم ،ایک بار کی چیمپئن ہے ،ہلکا نہیں لیا جا سکتا،شاہین شاہ آفریدی

Feb 25, 2023 | 19:58:PM
کراچی کنگز اچھی ٹیم ،ایک بار کی چیمپئن ہے ،ہلکا نہیں لیا جا سکتا،شاہین شاہ آفریدی
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ کراچی کنگز اچھی ٹیم ہے ایک بار کی چیمپئن ہے ،کسی کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا،ابھی مزید میچز پڑے ہیں اور کراچی سے بھی دوبارہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل اچھا چل رہا ہے تمام ٹیمیں اچھا کھیل رہی ہیں،ہوم گراﺅنڈ پر میچ کھیلنے پر بہت پرجوش ہیں،لاہور کی ٹیم بھی تمام ڈیپارٹمنٹس میں مضبوط ہے مزید کام کیا جا رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ آسان نہیں ہوتا کیونکہ تمام ٹیموں میں ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں،کوشش کرینگے ایونٹ کا دفاع میں کامیاب ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ کراچی کنگز اچھی ٹیم ہے ایک بار کی چیمپئن ہے ،کسی کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا،ابھی مزید میچز پڑے ہیں اور کراچی سے بھی دوبارہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، کپتان لاہور قلندرز نے کہاکہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اور ہم سب کے فیورٹ ہیں، رضوان اور بابر کو باﺅلنگ کرنے میں مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پی سی بی اور پنجاب حکومت رابطہ میں امید ہے اچھا فیصلہ ہوگا،کل میچ قذافی سٹیڈیم میں ہوگا اور شائقین کو میچ دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈس ہسپتال مظفر گڑھ میں مستحق مریضوں کے ریڑھ کی ہڈی کے مفت آپریشن کئے گئے