انڈس ہسپتال مظفر گڑھ میں مستحق مریضوں کے ریڑھ کی ہڈی کے مفت آپریشن کئے گئے

Feb 25, 2023 | 19:51:PM
انڈس ہسپتال مظفر گڑھ میں مستحق مریضوں کے ریڑھ کی ہڈی کے مفت آپریشن کئے گئے
کیپشن: مریضوں کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن نہ صرف پیچیدہ ہوتا ہے بلکہ عام آدمی کیلئے یہ آپریشن مالی طورپر بہت مشکل ہے،مگر رجب طیب اردگان(انڈس ہسپتال ) مظفرگڑھ میں چاردن پاکستانی نژاد امریکا سرجن نے مفت آپریشن کئے ۔
فروری کے رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستانی نژاد امریکی سپائن سرجنز ڈاکٹر محمد عمر برنی اور ڈاکٹر عدیل الزماں خلیل نے ہیڈ آف آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ انڈس ہسپتال کراچی ڈاکٹر محمد امین چنائے کے ہمراہ رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور امریکی نژاد سپائن سرجن ڈاکٹر عدیل الزمان خلیل نے رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں ریڑھ کی ہڈی کے 16 آپریشن کئے۔ جہاں غریب اور نادار مریض اس مہنگی سرجری سے مفت مستفید اور صحت یاب ہوئے وہاں ہسپتال کے مقامی ڈاکٹرز کو اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بہتر بنانے کا بھی موقع ملا۔ 
سرجری کے عمل سے پہلے مریضوں کی اوپی ڈی میں تشخیص کا عمل ڈاکٹر گوہرنواز خان اور ڈاکٹر حسن رضا کھوسہ کی سربراہی میں مکمل کیا گیا جہاں مریضوں کے مفت ایم آرآئی،سی ٹی سکین اور دیگر ضروری ٹیسٹ بالکل مفت کئے گئے اور بعد ازاں سرجری کیلئے منتخب کردہ مریضوں کو داخل کرکے انکی سرجری کی گئی۔ سرجری کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کا کہنا تھا کہ انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں انہیں تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی گئیں اور انتہائی مہنگی سرجری بھی بالکل مفت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات ، حامد خان گروپ کے اشتیاق اے خان صدارتی نشست پر کامیاب
مریض سجاد احمد کا کہنا تھا کہ وہ مظفرگڑھ سے کافی دور مخدوم رشید کارہائشی ہے اور ریڑھ کی ہڈی کی بیماری کی وجہ سے کافی پریشان تھا اور اپنی بیماری پرکافی اخراجات کر چکا تھا مگر سرجری کے اخراجات سے قاصر تھا۔اس نے رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کی انتطامیہ اور امریکہ سے آئے سرجنز کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی بدولت وہ اب صحت یاب ہورہا ہے اور اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے۔ 
صحت یاب ہونے والے ایک اور مریض محمد صدیق کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کیلئے اخراجات نہ ہونے کے سبب اپنی زندگی سے ناامید ہوچکا تھا مگر رجب طیب اردگان انڈس ہسپتال مظفرگڑھ نے اس کی مفت سرجری کر کے ایک نارمل زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا ہے جو کہ انتہائی قابل تحسین ہے۔
ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کی جانب سے امریکہ سے آئے ڈاکٹرز کو روایتی سرائیکی چادریں بھی تحفہ میں پیش کی گئیں جبکہ ہسپتا ل انتظامیہ کی جانب سے اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار شاہد کار حادثہ میں بال بال بچ گئے