لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات ، حامد خان گروپ کے اشتیاق اے خان صدارتی نشست پر کامیاب 

Feb 25, 2023 | 19:12:PM
لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات ، حامد خان گروپ کے اشتیاق اے خان صدارتی نشست پر کامیاب 
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،صدارتی نشست پر اشتیاق اے خان کامیاب ہو گئے۔
صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے امیدوار اشتیاق اے خان 7 ہزار 2 سو 93 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ،لہراسب گوندل نے ووٹ 3 ہزار 3 سو 72 لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
نائب صدر کی نشست پر ربیعہ باجوہ 3 ہزار 5 سو 90 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں،سیکرٹری کی نشست پر صباحت رضوی 4 ہزار 3 سو 10 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر شاہ رخ شہباز وڑائچ 7 ہزار 1 سو نو ووٹ لیکر کامیاب رہے،چیئرمین الیکشن بورڈ لاہور ہائیکورٹ بار چودھری عمران مسعود نے نتائج کا اعلان کیا۔

نوید حیات ملک 720 ووٹ لیکر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر منتخب ہوئے،مدمقابل صدارتی امیدوار ملک قمر افضل نے 585 ووٹ حاصل کئے،جنرل سیکرٹری کی نشست پر رضوان شبیر کیانی 907 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،مدمقابل امیدوار آصف علی تمبولی نے 439 ووٹ حاصل کئے ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر جمیل فیاض راجپوت 708 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے،مدمقابل امیدوار محمد کامران کیانی 597 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جبکہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بار کی صدارت کیلئے عبدالباسط نے میدان مار لیا ،صدر کی نشست پر عبدالباسط نے ٹوٹل 1618ووٹ حاصل کئے ، یحییٰ خان نے 934 ووٹ حاصل کئے،جنرل سیکرٹری کی نشست پر طاہر جتوئی کامیاب ہوگئے ،طاہر جتوئی نے 1869 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،محمد رفیق جنرل سیکرٹری کے امیدوار نے 727 ووٹ لئے۔
ادھر ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات صدارت کی نشست پر رانا آصف سعید نے میدان مار لیا،رانا آصف سعید 3224 ووٹ لیکر صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان منتخب ہوئے،ان کے مد مقابل سجاد حیدر نے 2001 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے،صدر کی نشست پر تین امیدوار مدمقابل تھے۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات میں نائب صدر کی نشست پر رابعہ منال کامیاب ہوگئیں، رابعہ منال 4 ہزار 2 سو 11 ووٹ لیکر نائب صدر کے عہدے پر کامیاب ہو گئیں ،نائب صدر کی نشست پر شاہد حسین گھلو 1809 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات میں تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ 1841ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو گئے ،ان کے مد مقابل صدارتی امیدوار سید انتخاب حسین شاہ نے 942ووٹ حاصل کئے،سینئر نائب صدراورجوائنٹ سیکریٹری کے علاوہ مجلس عاملہ کی 5 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔

نائب صدر کی نشست راجہ گل زمان1524 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے ،مد مقابل عابد حسین عابد 1111 ووٹ حاصل کر سکے ،جنرل سیکرٹری کی نشست پر شوکت محمود ستی 1449 ووٹ لیکر جیت گئے ، ان کے مد مقابل امیدوار راجہ طاہر محمود 1382 ووٹ حاصل کرسکے ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی نشست ماریہ جاوید نے 1500 ووٹ لے کر جیت لی ،مد مقابل سمیرا یوسف 1212 ووٹ حاصل کر سکی،لائبریری سیکرٹری کی نشست پر عمران خالد نے 1412ووٹ حاصل کئے، مد مقابل امیدوار شیخ محمد آصف 1075. ووٹ لے کر ہار گئے ۔

سینئر نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار زاہدہ ایاز پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر چوہدری ظہور اقبال منہاس بھی بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں،مجلس عاملہ کی 5 نشستوں پر جمیل اصغر بٹ، ملک شہباز رشید، محمد فواد زیاد، خواجہ عمیر اصغر اور سید دلدار حسین شاہ بھی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، شیخ محمد یعقوب کی نگرانی میں 15 رکنی الیکشن بورڈ نتائج کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 میچز پنجاب میں کرانے کی تیاریاں مکمل مگر ڈیڈ لاک برقرار